• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم ٹی ٹی پی کا اہم دہشت گرد مارا گیا

پشاور (خبرایجنسی ) سی ٹی ڈی کی دیر بالا میں کارروائی کے دوران کالعدم ٹی ٹی پی کا اہم دہشت گرد مارا گیا ، ہلاک دہشت گرد پولیس اور فورسز پرحملوں میں ملوث تھا،گرفتاری پر حکومت نے 5لاکھ روپے انعام مقرر کیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق کانٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے خیبرپختونخوا کے ضلع دیر بالا میں کارروائی کی، جس میں کالعدم ٹی ٹی پی کا اہم دہشت گرد ہلاک ہوگیا ، ہلاک دہشت گرد سے اسلحہ اور دستی بم برآمد ہوا۔ ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد پولیس اورفورسزپرحملوں میں ملوث تھا، ہلاک دہشت گرد کی گرفتاری پر حکومت نے 5لاکھ روپے انعام مقرر کیا تھا۔

تازہ ترین