• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

10 ہزار کلو درآمد شدہ سرکاری چینی کی خورد برد ناکام بنا دی گئی

ملتان(سٹاف رپورٹر) ضلعی انتظامیہ نے 10 ہزار کلو سرکاری امپورٹڈ چینی کی خورد برد ناکام بنادی اور بوگس ریٹیلرز کے ذریعے 8 لاکھ سے زائد مالیت کی سرکاری چینی غائب کرنے والا ڈیلر دھر لیا۔غلہ منڈی کا ڈیلر راشد اسماعیل سرکاری چینی کا کوٹہ حاصل کرکے شہریوں کے بجائے بوگس ریٹیلرز کو سپلائی کر رہا تھا، گودام سیل کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود اور سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی نے ایکشن لیا۔تحقیات کے مطابق ڈیلر راشد قریشی نے بوگس ریٹیلرز رجسٹرڈ کراکے 200 بوری سرکاری چینی وصول کی جس کی قیمت 8 لاکھ 60 روپے سے زائد بنتی ہے۔ ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر چینی کو قبضے میں لے لیا گیا۔ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ شہریوں تک چینی پہنچنے کے بجائے خورد بردکرنے پر سخت ایکشن لیا جائے گا۔ ڈیلر کا گودام سیل کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے حق پر ڈاکہ مارنے والے مافیا کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے اور شہریوں کو ہر صورت 90 روپے کلو چینی کی بلاتعطل فراہمی جاری رہے گی۔
تازہ ترین