• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد کے مزید 58 شہری ڈینگی سے بیمار


اسلام آباد میں ڈینگی کیسز میں مسلسل اضافہ جاری ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 58 شہری ڈینگی وائرس سے بیمار ہوئے ہیں۔

شہرِ اقتدار میں ڈینگی سے بیمار افراد کی تعداد 275 تک جا پہنچی ہے، شہریوں کو ڈینگی سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ڈی ایچ او اسلام آباد ڈاکٹر زعیم ضیاء کے مطابق مزید 58 شہری ڈینگی سے بیمار ہوئے ہیں جن میں سے شہری علاقوں میں 32 کیس اور دیہی علاقوں میں 26 کیس رپورٹ ہوئے۔

ڈی ایچ او کے مطابق ڈینگی سے متاثرہ شہریوں کی بڑی تعداد ہولی فیملی، بے نظیر بھٹو اور پمز اسپتال میں زیرِ علاج ہے۔

ہولی فیملی میں ڈینگی کے 126 مریض، بے نظیر بھٹو اسپتال میں 40، پمز میں 32 مریض زیرِ علاج ہیں۔

واضح رہے کہ اسلام آباد میں ایک ہفتے کے دوران میں 223 شہری ڈینگی وائرس سے بیمار ہو چکے ہیں۔

اسلام آباد کے دیہی علاقے ڈینگی سے زیادہ متاثر ہیں جہاں اس وائرس سے بیمار ہونے والے افراد کی تعداد 178 جبکہ شہری علاقوں میں 97 افراد اس سے متاثر ہوئے ہیں۔

تازہ ترین