• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میئر لاہور کو نواز اور مریم کی مبارک باد

لاہور کے میئر کرنل (ر) مبشر جاوید نے کہا ہے کہ بلدیاتی ادارے بحال ہونے کے فیصلے پر نواز شریف اور مریم نواز نے مبارک باد دی ہے۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے میئر لاہور کرنل (ر) مبشر جاوید نے کہا کہ اسی ہفتے یونین کونسلز کے چیئرمینز کا اجلاس طلب کروں گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بلدیاتی ادارے بحال ہونے سے بلدیاتی نمائندوں کی اخلاقی، قانونی اور سچائی کی جیت ہوئی ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی کال پر مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف بھرپور احتجاج کریں گے۔

خیال رہے کہ اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پی ڈی ایم نے کل سے سڑکوں پر آنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت مخالف ملک گیر احتجاج شروع کیا جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید