• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اہلیہ نے عمر شریف کی نعت پڑھتے ویڈیو شیئر کردی

پاکستانی شوبز انڈسٹری کا معروف نام، کامیڈی کے بے تاج بادشاہ عمر شریف (مرحوم) کی اہلیہ نے سوشل میڈیا پر نئی ویڈیو شیئر کر کے عمر شریف کی یاد تازہ کر دی ہے۔

رواں ماہ 2 اکتوبر کو اپنے خالقِ حقیقی سے جا ملنے والے ہر دلعزیز اداکار، کامیڈین و سوشل ایکٹیوسٹ عمر شریف کی اہلیہ کی جانب سے 12 ربیع الاول کی مناسب سے ایک نئی ویڈیو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جاری کی گئی ہے۔


 زرین عمر کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عمر شریف خوب سرور میں ڈوب کر نعتِ رسول مقبول ﷺ پڑھ رہے ہیں۔

زرین عمر نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں درودِ پاک بھی لکھا ہے۔

اس ویڈیو کو دیکھنے کے بعد عمر شریف کے مداح کمنٹ باکس میں ایک بار پھر غمگین نظر آ رہے ہیں۔

تازہ ترین