• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی آبدوز کی پاکستانی حدود میں داخلے کی کوشش ناکام بنا دی گئی


پاک بحریہ نے بھارتی آبدوز کی پاکستانی حدود میں داخل ہونے کی کوشش ایک بار پھر ناکام بنا دی۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان نیوی نے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیت اور مسلسل نگرانی سے بر وقت بھارتی سب میرین کا پتہ لگا لیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ پاک بحریہ نے بھارتی سب میرین کو پاکستانی حدود میں داخل ہونے سے روک دیا۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کے مطابق سیکیورٹی خدشات کے باعث پاک بحریہ مسلسل پاکستانی سمندری حدود کی نگرانی کر رہی ہے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ مسلسل تیسری بار پاک بحریہ کے لانگ رینج پٹرول ایئر کرافٹ نے بھارتی سب میرین کو بر وقت ٹارگٹ کر کے روکا ہے۔

آئی ایس پی آر نے مزید بتایا ہے کہ بھارتی سب میرین نے 16 اکتوبر کو بھی پاکستانی سمندری حدود میں داخل ہونے کی کوشش کی تھی۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) نے یہ بھی بتایا ہے کہ حالیہ واقعہ بھارت کی مذموم سازشوں کا عکاس ہے۔

تازہ ترین