• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسکاٹ لینڈ نے پاپوا نیوگنی کو جیت کے لیے 166 رنز کا ہدف دے دیا


انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021ء کے کوالیفائنگ راؤنڈ کے پانچویں میچ میں اسکاٹ لینڈ نے پاپوا نیوگنی کو جیت کے لیے 166 رنز کا ہدف دے دیا۔ 

الامارات کرکٹ گراؤنڈ مسقط میں کھیلے جارہے اس میچ میں اسکاٹ لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ 

بہترین بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسکاٹ لینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز بنائے۔ 

اسکاٹش کھلاڑی رچی بیرنگٹن نے 49 گیندوں پر 70 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ وکٹ کیپر بیٹسمین میتھیو کراس نے  36 گیندوں پر 45 رنز بنا کر ٹیم کے ٹوٹل میں اپنا بڑا حصہ ڈالا۔ 

اسکاٹ لینڈ کی جانب سے دیگر کوئی کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی نہیں دکھا سکا، جبکہ پاپوا نیوگنی کی جانب سے کبوا موریا نے 4 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا جبکہ چیڈ سوپر 3 اور سائمن اٹائی نے ایک وکٹ لی۔

واضح رہے کہ آج کھیلے جانے والے دوسرے میچ میں بنگلا دیش اور عمان کی ٹیمیں شام 7 بجے مدِ مقابل ہوں گی۔

گزشتہ روز کھیلے گئے میچز میں سری لنکا نے نمیبیا اور آئر لینڈ نے نیدر لینڈز کو باآسانی شکست دی تھی۔

گزشتہ روز کھیلے گئے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے وارم اپ میچز میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 7 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو 3 وکٹوں سے ہرایا تھا۔

اسی دن جنوبی افریقہ نے افغانستان کو 41 رنز سے اور بھارت نے انگلینڈ کو 7 وکٹوں سے زیر کیا تھا۔

تازہ ترین