• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوشش کریں اس ملک میں بے روزگاری اور مہنگائی کا خاتمہ ہو: شیخ رشید

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ کوشش کریں اس ملک میں بےروزگاری اور مہنگائی کا خاتمہ ہو۔

راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریڑھی والوں اور چھابڑی والوں کے ساتھ زیادتی ہو رہی ہے، پیرا والے اور دوسرے لوگ ان کا سارا سامان الٹ دیتے ہیں۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ریڑھی والوں کا سامان توڑ دیتے ہیں، یہ ان کی گھر کی روزی روٹی ہے، میں اپیل ہی کر سکتا ہوں ریڑھی والوں اور چھابڑی والوں پر رحم کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت گاڑی والوں کو صرف سہولت نہ دے، ریڑھی والوں کو بھی جینے کا حق دیا جائے۔

قومی خبریں سے مزید