• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک بھارت ٹاکرا، بھارتی سیاستدانوں کی کھیل میں سیاست


پاکستان اور بھارت کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے ٹاکرے سے قبل بھارتی نیتاؤں نے نفرت کی نو بالز کروانی شروع کردی، سیاسی رہنما کھیل میں سیاست کا کھیل کھیلنے لگے۔

اس تمام تر کھیل میں بی جے پی، کانگریس اور عام آدمی پارٹی کے نیتا شامل ہیں جنہوں نے پاکستان اور بھارت کا میچ منسوخ کروانے کا مطالبہ کر ڈالا۔

ادھر اسد الدین اویسی بھی انتہاپسندوں کی ہاں میں ہاں ملانے لگے ہیں۔ 

دوسری جانب بھارتی کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ آئی سی سی کے قوانین کے تحت نہ میچ منسوخ ہوسکتا ہے، نہ بھارت کھیلنے سے انکار کرسکتا ہے۔

راجیو شکلا کا کہنا تھا کہ ایسے ٹورنامنٹس جنہیں کرکٹ کی عالمی تنظیم آئی سی سی کی جانب سے منعقد کیا جاتا ہے، ان میں شامل ممالک ایک مرتبہ کھیلنے کا وعدہ کرلیں تو اس سے پیچھے نہیں ہٹتے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ آپ آئی سی سی ٹورنامنٹس میں کسی بھی ٹیم کے خلاف کھیلنے سے انکاری نہیں ہوسکتے، آپ کو ایسے ایونٹس میں کھیلنا ہی ہے۔

تازہ ترین