• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان جنوبی افریقہ وارم اپ میچ کل، قومی کھلاڑیوں کا پریکٹس سیشن

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 سے قبل وارم اپ میچ کل کھیلا جائے گا، قومی اسکواڈ نے دبئی میں پریکٹس سیشن کیا۔ 

آئی سی سی اکیڈمی گراؤنڈ میں آپشنل ٹریننگ سیشن میں کپتان بابر اعظم، محمد حفیظ، سرفراز احمد اور محمد نواز نے شرکت کی۔ 

محمد وسیم جونیئر، عثمان قادر، خوشدل شاہ، شاہنواز دھانی اور حیدر علی نے بھی سیشن میں شرکت کی۔ 

واضح رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین وارم اپ میچ کل ابوظبی میں کھیلا جائے گا جو مقامی وقت کے مطابق شام 6 بجے شروع ہوگا۔

خیال رہے کہ پاکستان نے پہلے وارم اپ میچ میں ویسٹ انڈیز کو 7 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید