• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حمیمہ اور دعا کی علیزے کیساتھ تصویروں پر سوالوں کی بھرمار


پاکستان کی معروف اداکارہ حمیمہ ملک کی جانب سے میلاد شریف کی تصویریں اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ہیں۔

گزشتہ روز پاکستان کی فنکار بہنیں حمیمہ ملک اور دعا ملک کی جانب سے عید میلادالنبیﷺ کے موقع پر محفل میلاد سجائی گئی۔

سوشل میڈیا پر وائرل اِن بہنوں کی تصویروں میں اِن کی بھابی، معروف اداکار فیروز خان کی اہلیہ علیزے کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

حمیمہ ملک کی اور دعا ملک کی جانب سے میلاد شریف کے موقع پر بنائی گئی متعدد تصویریں اور ویڈیوز اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس انسٹا گرام پر بھی شیئر کی گئی ہیں جو کہ اس وقت سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر کافی وائرل ہو رہی ہیں۔

اِن تصاویروں اور ویڈیوز پر فیروز خان کے مداح حیران نظر آ رہے ہیں۔

 مداحوں کا حمیمہ ملک کی جانب سے علیزے کو بھابی لکھے جانے پر سوال کیا جا رہا ہے کہ فیروز خان کا رشتہ ٹوٹ چکا ہے تو ابھی تک علیزے اُن کی بھابی کیسے ہوئیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید