• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہناز نے نام لیے بغیر سدھارتھ کو ’ہیرو‘ قرار دیدیا

بھارت کے معروف رئیلیٹی شو بگ باس کے سیزن 13 کی معروف کنٹسٹنٹ شہناز گِل نے نام لیے بغیر اداکار سدھارتھ شکلا کو ہیرو قرار دے دیا۔

شہناز گِل، جو اس وقت اپنی آنے والی فلم ’حوصلہ رکھ‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں اور اس ضمن میں اُنہوں نے حال ہی میں اپنی فلم کی پروموشن کے دوران خصوصی انٹرویو دیا ہے جوکہ سدرھاتھ شکلا کی موت کے بعد اُن کا پہلا انٹرویو ہے۔

یہ انٹرویو اُنہوں نے اپنی فلم ’حوصلہ رکھ‘ کے ساتھی اداکار دلجیت دوسانج اور سونم باجوہ کے ساتھ دیا تھا۔

اب سوشل میڈیا پر اس انٹرویو کا ایک مختصر ویڈیو کلپ تیزی سے وائرل ہورہا ہے جس میں شہناز گِل کو ماضی کا وقت یاد کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔


سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شہناز گِل اپنے ساتھی اداکار دلجیت دوسانج سے کہتی ہیں کہ ’میں بگ باس کے سیزن 13 کی سیلفی کوئین تھیں۔‘

شہناز گِل نے مزید کہا کہ ’میں بگ باس کے سیزن 13 کی ہیروئن تھی جبکہ ہیرو کوئی اور تھا۔‘

اُنہوں نے اپنی گفتگو میں سدھارتھ شکلا کا نام تو نہیں لیا لیکن مداحوں کی جانب سے دعویٰ کیا جارہا ہے کہ اُنہوں نے اپنے بوائے فرینڈ سدھارتھ شکلا کو ہی ہیرو قرار دیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 2 ستمبر کو دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے بھارتی اداکار سدھارتھ شکلا دُنیا سے رخصت ہوگئے تھے جس کے بعد سے اُن کی گرل فرینڈ شہناز گِل شدید صدمے میں تھیں۔

خیال رہے کہ شہناز گِل اور سدھارتھ شکلا کی پہلی ملاقات بگ باس کے سیزن 13 میں ہوئی تھی جہاں دونوں کی دوستی ہوئی اور پھر وہ دوستی محبت میں تبدیل ہوگئی تھی۔

تازہ ترین