• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عین سے عمران، عثمان، عبدالقیوم کے پیچھے کیا منطق ہے؟ رانا ثناء اللّٰہ

مسلم لیگ نون پنجاب کے صدر رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ میں تعویزوں اور جنتر منتر پر اعتقاد نہیں رکھتا، مگر عین سے عمران، عین سے عثمان اور عین سے عبدالقیوم کے پیچھے کیا منطق ہے؟

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ نون پنجاب کے صدر رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ ایک سیٹ کی پارٹی کے سربراہ کو اپنی اوقات میں رہ کر بات کرنی چاہیئے۔

انہوں نے بتایا کہ آج کے اجلاس میں پارٹی کو منظم کرنے کیلئے مختلف تجاویز پر مشاورت کی گئی، نا اہل حکومت نے عوام کا جینا مشکل کر دیا ہے۔

رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ مسلم لیگ نون پی ڈی ایم کی دوسری جماعتوں کے ساتھ مل کر احتجاج کرے گی، جمعے کے روز جعلی حکومت کے خلاف بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا ہے کہ نا اہل حکمرانوں نے ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کر دیا، بطور ادارہ فوج کی خدمات کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

نون لیگی رہنما نے کہا کہ توشہ خانے کے تحائف کو قیمت ادا کر کے لیا جا تا ہے، ہمارے دور میں توشہ خانے کے تحائف کو قیمت دے کر لیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نہ کسی کے پیچھےچھپیں گے، نہ کسی کو اپنےپیچھے چھپنے دیں گے۔

رانا ثناء اللّٰہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ حکومت مخالف مظاہرے مقامی قائدین کی قیادت میں ہوں گے، لانگ مارچ ہوا تو پھر دیکھیں گے کہ شہباز شریف قیادت کرتے ہیں یا مریم نواز کرتی ہیں۔

تازہ ترین