• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کہیں بھاگے نہیں جارہے، سید مراد علی شاہ


وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کہیں بھاگے نہیں جارہے ہیں۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں مراد علی شاہ نے کہا کہ اسپیکر سندھ اسمبلی کہیں بھاگے نہیں جارہے، وہ کابینہ کے نگران ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اب تو قومی احتساب بیورو (نیب) کے آرڈینس میں بھی تبدیلیاں کردی گئیں، اداروں سے ٹکراؤ کا ماحول پیدا کیا جارہا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے آغا سراج درانی کے گھر پر نیب چھاپے پر تنقید کی اور استفسار کیا کہ اسپیکر کے گھر چھاپا مارنے کے ڈرامے کی کیا ضرورت تھی؟

ان کا کہنا تھا کہ چھاپا مارکر بتانا کیا چاہتے ہیں؟، اداروں سے ٹکرانے کا ماحول پیدا کیا جارہا ہے، آغا سراج کا حق ہے وہ سپریم کورٹ جائیں اور ریلیف لیں۔

تازہ ترین