وفاقی کابینہ کے فیصلے کے بعد حکومت نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے اضافی سیکیورٹی واپس لے لی ہے۔
چیئرمین سینیٹ کی حفاظت اب اسلام آباد پولیس کے 2 اہلکار کریں گے۔
ذرائع کے مطابق سیکریٹری سینیٹ نے وزارت داخلہ سے رابطہ کرکے چیئرمین سینیٹ کی سیکیورٹی واپس لینے سے متعلق تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
سیکریٹری داخلہ نے چیئرمین سینیٹ کی سیکیورٹی کا معاملہ وزیر داخلہ شیخ رشید کے سامنے رکھنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔
دوسری طرف سینیٹ سیکریٹریٹ کا کہنا ہے کہ چیئرمین سینیٹ نے اضافی سیکیورٹی خود واپس کردی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ چیئرمین سینیٹ اس حوالے سے کہتے ہیں کہ اضافی سیکیورٹی واپس کرنے سے اخراجات میں کمی آئے گی اور عوام کی اپنے نمائندوں تک رسائی میں آسانی ہوگی۔