• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شلپا شیٹی اور راج کندرا کا شرلن چوپڑا کیخلاف ہتک عزت کا مقدمہ

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بولی وڈ اداکارہ شلپا شیٹی اور ان کے شوہر راج کندرا نے اداکارہ شرلن چوپڑا کے خلاف 50کروڑ روپے کا ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق شرلن چوپڑا نے راج کندرا اور شلپا شیٹی کے خلاف مبینہ طور پر جنسی استحصال، دھوکہ دہی اور مجرمانہ دھمکی کے لئے شکایت درج کی تھی۔واضح رہے کہ شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا حال ہی میں ایک پورنو گرافی کیس میں گرفتاری کے بعد خبروں میں تھے۔ اس معاملے میں پولیس نے شرلن چوپڑا کا بیان لیاتھا، جنہوں نے ان پر آن لائن پورن بنانے اور تقسیم کرنے کا الزام لگایا تھا، جس کے بعد حال ہی میں شرلن چوپڑا نے راج کندرا اور شلپا شیٹی کے خلاف پولیس میں شکایت درج کروائی تھی۔ شرلن چوپڑا نے راج کندرا اور شلپا شیٹی کے خلاف مبینہ طور پر ذہنی اور جنسی ہراسانی کے ساتھ دھوکہ دہی کے الزام لگاتے ہوئے معاملہ درج کروایا تھا۔ایک پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا تھا کہ’لڑکیوں سے جسم کی نمائش کرواکر آپ ان کے رقم کی ادائیگی کیوں نہیں کرتے؟ آپ ان کو دھوکہ کیوں دیتے ہیں؟آپ ان کو ٹوپی کیوں پہناتے ہیں؟ کیا یہ ہوتا ہے اخلاقی بزنس؟ آپ کو بزنس مین بننا ہے، جائیے سیکھئے، ٹاٹا کیسے بزنس کرتے ہیں۔ اصولوں کے ساتھ کرتے ہیں، جو وعدے کرتے ہیں وہ نبھاتے ہیں اور آپ کیا کرتے ہیں؟ آپ آرٹسٹ کے گھر پر جاکر ان کا جنسی استحصال کرتے ہیں۔ ان کے گھر پر جاکر اسے انڈرورلڈ کی دھمکی دیتے ہیں۔شرلن چوپڑا نے انکشاف کرتے ہوئے یہ بھی کہا تھا کہ وہ راج کندرا کے خلاف اپنا کیس واپس لینے کے لئے اپریل میں جوہو پولیس اسٹیشن میں پیش ہوئی تھیں۔ راج کندرا پر مزید الزام لگاتے ہوئے شرلن چوپڑا نے کہا تھا کہ 27 مارچ 2019 کو راج کندرا دیر رات ان کے گھر آئے تھے اور اس نے اس کا جنسی استحصال کیا۔ ساتھ ہی29مارچ کو انہوں نے راج کندرا کے دباو میں ایک فوٹو شوٹ کروایا تھا۔

تازہ ترین