• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم’ اٹرنلز‘ پریمیئر، کمیل ننجانی کی پاکستانی شیروانی میں ریڈ کارپٹ پر انٹری

لاس اینجلس(مانیٹرنگ ڈیسک)مارول سنیماٹک یونیورس میں نظرآنے والے پہلے پاکستانی اداکار کمیل ننجانی لاس اینجلس میں فلم’ اٹرنلز‘کے پریمیئر میں جامنی رنگ کی شیروانی میں ریڈ کارپٹ پرنظرآئے۔کمیل کی یہ شیروانی فیشن ڈیزائنر عمر سعید کی تیار کردہ تھی جو ایونٹ کی تصاویر منظرعام پر آنے کے فورا بعد ‘ٹاک آف دی ٹاؤن’ بن گئی ۔ کمیل کے مطابق ، وہ ہمیشہ سے شیروانی پہننا چاہتے تھے کیونکہ یہ بہت زبردست لگتی ہے لگتا ہے اور انہیں فلم میں اپنے سپرہیرو کنگو کے لباس کی یاد دلاتی ہے۔اداکار نے اپنی والدہ شبانہ سے کہا تھا کہ وہ پاکستان میں ایسا ڈیزائنرڈھونڈنے میں مدد کریں جو اس خاص موقع پران کیلئے لباس تیارکرسکے۔ کمیل کا کہنا ہے کہ ‘ میں پاکستان کے ڈیزائنرکاتیار کردہ لباس پہننا چاہتا تھا ، نہ کہ امریکہ میں موجود کسی پاکستانی ڈیزائنرکا ، لہٰذا میں نے اپنی والدہ کو فون کیا اور انہوں نے مجھے پاکستان میں 3 حیرت انگیز ڈیزائنرز کے نام بتائے۔کمیل اوران کے اسٹائلسٹ جین یانگ کے انسٹاگرام پرعمر سعید کے ساتھ رابطے کے بعد انہوں نے فلم میں کمیل کے کیے جانے والے گیٹ اپ کی تصاویر ڈیزائنر کو بھیجیں۔عمرنے بعد ازاں انسٹاگرام اسٹوریز میں فلم کے پریمیئرمیں شیروانی پہنے کمیل کی تصاویر شیئر کیں اور اداکار کا شکریہ ادا کیا۔کمیل کے مطابق، ‘اٹرنلز پریمیئ مثبت جذبات سے بھراتھا جن کا میں تصور کرسکتا ہوں، میں عمر سعید کی شیروانی پہن کر بہت خوش ہوا۔

دل لگی سے مزید