• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقرا یونیورسٹی کے تحت فزیکل ایجوکیشن کانفرنس آج شروع

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)اقرا یونیورسٹی کے تحت پاکستان کی پہلی فزیکل ایجوکیشن (جسمانی تعلیم )، صحت اور کھیلوں کی کانفرنس کا انعقاد 21اکتوبر اور22اکتوبر کو ہوگا۔ کانفرنس کا مقصد علاقائی اور قومی یونیورسٹی اسپورٹنگ‘ انفراسٹرکچر تیار کرنے کیلئے ملک بھر کی تمام اسپورٹس کمیونٹی کو اکٹھا کرنا ہے ۔ ایونٹ میں 400 سے زائد اسکول اور یونیورسٹی کے کوچز ، اسپورٹس ڈائریکٹرز ، یوتھ ایتھلیٹس اور یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز شرکت کریں گے۔ اس دوران ملک کے کچھ معروف کھلاڑیوں کو بھی اعزازات سے نوازا جائے گا۔ اقرا یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر وسیم قاضی نے کہا کہ ماضی میں کھیلوں کو اہمیت نہیں دی گئی۔ اقرا یونیورسٹی کی جانب سے کھیلوں کی فلاح و بہبود کی طرف یہ پہلا قدم ہے، جس میں آگے جا کر اسپورٹس کو تعلیم ، تحقیق اور ٹیکنالوجی کے ساتھ مربوط کرنے کے لیے اسپورٹس اکیڈمی بنانے کا منصوبہ بھی شامل ہے۔ پہلے دن کے مہمان خصوصی چیف سیکریٹری سندھ ممتاز علی شاہ ہوں گے۔

تازہ ترین