• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹاک مارکیٹ، مالیاتی اداروں کی خریداری سے تیزی، 870 پوائنٹس کا اضافہ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکس چینج،مالیاتی اداروں اور مقامی سرمایہ کاروں کی جانب سے خریداری سے مارکیٹ میں تیزی کا رحجان ، کے ایس ای100انڈیکس میں 870 پوائنٹس کا اضافہ ہو گیا ،45ہزار کی حد بحال ہو گئی ، 75.90 فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت بڑھ گئی،سرمایہ کاری مالیت 92 ارب 91 کروڑ 64 لاکھ 97ہزار روپے بڑھ گئی ،کاروباری حجم بھی 24.12 فیصد زیادہ رہا، تفصیلات کے مطابق بدھ کو کاروبار کے آغاز سے ہی بڑے مالیاتی ادارے اور کچھ مقامی سرمایہ کار سرگرم نظر آئے جس سے مارکیٹ میں صبح سے ہی تیزی کا رحجان دیکھنے میں آیا اور دن بھر یہ غالب رہا ، اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس 870.01 پوائنٹس کے اضافے سے 44629.45پوائنٹس سے بڑھ کر 45499.46 پوائنٹس پر آکر بند ہوا ، تیزی کے باعث کے ایس ای30انڈیکس بھی 368.99 پوائنٹس بڑھنے کے بعد 17824.53 پوائنٹس ہو گیا اور آل شیئرز انڈیکس 429.78 پوائنٹس کے اضافے سے 30674.11 پوائنٹس سے بڑھ کر 31103.89 پوائنٹس پر آگیا ، مجموعی طور پر مارکیٹ میں 361 کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا،274 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت بڑھ گئی،79 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت میں کمی اور 8 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت مستحکم رہی ، مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 92 ارب 91 کروڑ 64 لاکھ 97ہزار روپے کے اضافے سے 7858ارب 36 کروڑ 20لاکھ 73ہزار روپے ہو گئی ،کاروباری حجم 5 کروڑ 98 لاکھ 94ہزار شیئرز کے اضافے سے 30کروڑ 81لاکھ 86ہزار شیئرز ریکارڈ کیا گیا ،مارکیٹ میں سب سے زیادہ شیئرز کی خرید و فروخت ورلڈ کال، ہم نیٹ ورک، بائیکو پیٹرولیم ،ٹیلی کارڈ ، اوریونٹی فوڈ کے شیئرز کی ہو ئی،بدھ کو سب سے زیادہ شیئرز کی قیمت میں اضافہ،سفائر ٹیکسٹائل اور وائتھ پاکستان کے شیئرز کی قیمت میں ہوا جو 81.00 روپے اور 55.01روپے فی شیئرز تھا دوسری جانب سب سے زیادہ کمی رفحان میز اور نیسئلے پاکستان کے شیئرز کی قیمت میں ہو ئی جو 460.01 روپے اور 124.99روپے فی شیئرز تھی۔

تازہ ترین