• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سری لنکا نے آئرلینڈ کو 70 رنز سے شکست دے دی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے راؤنڈ میں سری لنکا نے آئرلینڈ کو 70 رنز سے شکست دے دی۔ آئی لینڈرز نے سات وکٹ پر171رنز بنائے۔ ناکام ٹیم101رنز بناسکی ۔کپتان اینڈی بالبرینی 41 اور کرٹس کمفر24 رنز بناکر نمایاں رہے۔ مہیش تھیکشانا نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ابوظبی میں آئرلینڈ نے ٹاس جیت کربولنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ ابتدا میں تین وکٹ گنوانے کے بعدہراسنگا ڈی سلوا کے 71 اور پتھم نسانکا کے 61رنز نے ٹیم کو بحران سے نکالا۔ اختتامی لمحات میں کپتان دسن شناکا نے 21 رنز بنا کر 171 کے مجموعے پر پہنچادیا۔ آئرلینڈ کے جوش لٹل 4 وکٹیں لیں۔

تازہ ترین