• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی معیشت میں شرح نمو اندازے سے کم رہنے کی پیشگوئی

واشنگٹن ( نیوز ڈیسک) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے آیندہ برس عالمی معیشت میں نمو کی شرح اندازوں سے کم رہنے کا خدشہ ظاہر کردیا۔ آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی عالمی وبا کے بعد بھی خام مال کی ترسیل میں ابھی تک تعطل پایا جاتا ہے۔ آئی ایم ایف نے 2022ء کے لیے عالمی معیشت میں ممکنہ ترقی سے متعلق اپنی گزشتہ پیش گوئی میں ترمیم کرتے ہوئے کہا کہ آیندہ برس اقتصادی کارکردگی میں بہت زیادہ کمی تو نہیں ہو گی، تاہم امریکا اور جرمنی سمیت دنیا کی کئی بڑی معیشتوں میں بحالی کا عمل متاثر رہے گا۔ آئی ایم ایف کی طرف سے یہ بات ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ میں کہی گئی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عالمی معیشت کو متاثر کرنے والی کورونا وائرس کے بعد اقتصادی بحالی کا جو عمل دیکھنے میں آنے لگا تھا، اس کی رفتار اب رکنا شروع ہوگئی ہے۔ آئی ایم ایف نے رواں سال جولائی میں 2022ء کے لیے عالمی معیشت میں نمو کی جس شرح کی پیش گوئی کی تھی، وہ 6فیصد بنتی تھی۔ لیکن اب اس میں 0.1 فیصد کی کمی کر کے ممکنہ شرح 5.9 فیصد کر دی گئی ہے۔ ادھر ٹافل نامی ایک امدادی تنظیم نے بتایا کہ اشیا کی قلت کی وجہ سے کھانے پینے کے عطیات بھی کم ہو گئے ہیں۔
تازہ ترین