• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ہائی کمیشن لندن میں محفل میلاد النبیﷺ کا انعقاد

لندن (جنگ نیوز)پاکستان ہائی کمیشن لندن کے زیراہتما م میلادالنبیﷺ کا انعقاد کیا گیا ۔ بیگم ہائی کمشنر لینا سلیم معظم کی قیادت میں ، ہائی کمیشن کی خواتین نے مشن کے چانسری ہال میں محفل میلاد النبیﷺ کا اہتمام کیا۔اس موقع پر ہائی کمیشن کی عمارت کو آرائشی لائٹس سے روشن کیا گیا۔ آرائشی روشنی نے مشن کی تاریخی عمارت کے حسن کو دوبالا کر دیا۔۔ اس تقریب میں برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والی خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ نعت رسولﷺ کی تلاوت اور بچوں کی تقاریر نے جشن میلاد کی رونقوں میں اضافہ کیا۔ اس موقع پر بیگم ہائی کمشنر نے برطانیہ اور دنیا کے مسلمانوں کو عید میلاد النبی کی مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ حضرت محمد ﷺ امن ، رواداری اور انسانیت سے محبت کے پیامبر ہیں۔ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے ، پوری انسانیت فائدہ اٹھا سکتی ہے اور امن سے رہ سکتی ہے۔محفل میلاد میں پاکستان اور پوری دنیا کی سلامتی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
تازہ ترین