• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسکاٹ لینڈ کے علاقے آئر شائر میں دھماکا،4 افراد زخمی

گلاسگو (طاہر انعام شیخ)ا سکاٹ لینڈ میں آئرشائر کے علاقے میں گزشتہ روز شام سات بجے کے قریب ایک دھماکے سے چار مکانات ملبے کا ڈھیر بن گئے ہیں، جبکہ ایک خاندان کے چار افراد شدیدزخمی ہوگئے ۔زخمیوں میں دو بچے بھی شامل ہیں۔دھماکے میں زخمی ہوجانے والے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔واقعہ کے فوری بعد ایمرجنسی سروسز فوراً جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور تمام زخمیوں کو ہسپتال لے جانے کے ساتھ ہی پورے علاقے کو بھی خالی کروا لیا گیا اور لوگوں کی رہائش کے لئے دو عارضی ریسٹ سنٹر بنا دیئے گئے۔ دھماکے کی آواز چار میل دور تک سنی گئی تھی، آئرشائر پولیس کے ایریا کمانڈر چیف انسپکٹر ڈیرک جانسن کا کہنا ہے کہ یہ کہنا کہ دھماکے کی وجہ گیس بنی ہے قبل از وقت ہے، یہ ایک پیچیدہ قسم کا معاملہ ہے اور مختلف ایجنسیاں اپنے اپنے طور پر اس کی تحقیقات کر رہی ہیں۔
تازہ ترین