• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سخاروف پرائز، روسی صدر کے ناقد ناوالنی کے نام

ماسکو (جنگ نیوز )یورپی یونین کے انسانی حقوق کے معتبر سالانہ ایوارڈ سخاروف پرائز برائے 2021کس کو ملے گا، اس کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ یورپی پارلیمان کے اعلان کے مطابق روس کے 45سالہ سیاستدان الیکسی ناوالنی کو سخاروف پرائز دیا جائے گا۔ وہ اس وقت ایک روسی جیل میں ڈھائی برس کی سزا کاٹ رہے ہیں۔ناوالنی کو ایک روسی عدالت نے جیل سے پیرول پر رہائی کی خلاف ورزی کرنے کا مرتکب قرار دیا تھا۔ وہ پیرول میں رہائی کے دوران زہر دیے جانے کے بعد علاج کے لیے جرمنی لائے گئے تھے۔ روسی عدالت نے ان کے علاج کی وضاحت کو پیرول کی شرائط کے منافی قرار دیا تھا۔یورپی یونین نے الیکسی ناوالنی کو زہر دینے والے ممکنہ افراد پر پابندیوں کا نفاذ بھی کر دیا ہے۔ اس خصوصی ایوارڈ کے حقدار کا فیصلہ یورپی پارلیمنٹ کرتی ہے۔

تازہ ترین