دالبندین( این این آئی)صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر محمدعارف محمدحسنی نے پاک افغان اور پاک ایران سرحدوں کی بندش کے بارے میں متعلقہ حکام سے بات کرکے لوگوں کےذریعہ معاش کو بحال کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ اس سلسلے میں کور کمانڈر سے ملاقات کرکے صورتحال سے انہیں آگاہ کرئوں گاصوبائی وزیر نے کہاکہ برآب چاہ، پتکوک، تفتان اور دیگر سرحدی گزرگاہوں کی بندش سے بے روزگاری کے باعث لوگو ں کو مصائب کا سامنا ہے اس سلسلے میں تمام متعلقہ حکام سےبھی بات کررہا ہوں۔