اسلام آباد(نمائندہ جنگ)احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی عدالت میں زیر سماعت سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار وغیرہ کے خلاف آمدن سے زائداثاثہ جات ریفرنس میں وکیل صفائی کی عدم دستیابی کے باعث سماعت ملتوی کردی گئی۔ بدھ کو سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر افضل قریشی عدالت پیش ہوئے،دوران سماعت عدالت کو بتایاگیاکہ شریک ملزمان کے وکیل قاضی مصباح کو ڈینگی بخار ہوگیا ہے جس کی وجہ سے عدالت پیش نہیں ہو سکتے،عدالت نے سماعت3 نومبر تک کیلئے ملتوی کردی۔