اسلام آباد (ایجنسیاں ) وزیرِ مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ توشہ خانے سے بی ایم ڈبلیو نواز شریف نے لی تھی۔
اس کا حساب آج تک ملا نہیں،اسے کہتے ہیں الٹا چور مچائے شور!،پی پی اورن لیگ کواحتساب سے بھاگنےنہیں دینگے۔
گزشتہ روز ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں انہوں نے مریم نواز کے بیان پر اپنے ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ کرپشن کی دولت سے محلات بنانے والوں کے منہ سے ایسی باتیں اچھی نہیں لگتیں، توشہ خانے سے بی ایم ڈبلیو نواز شریف نے لی تھی، اس کا حساب آج تک ملا نہیں۔
اسے کہتے ہیں الٹا چور مچائے شور! دریں اثنا انہون نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی ،( ن) لیگ کو احتساب سے بھاگنے نہیں دیں گے۔