لندن(جنگ نیوز)برطانیہ کی عالمی شہرت یافتہ جامعات آکسفورڈ، کیمبرج، گلاسگو اور واریک میں بھی طلبا اساتذہ کی جنسی ہراسانی اور برے رویے کا شکار رہے ہیں، انتظامیہ مجرم اساتذہ کو سزا دینے یا نوکری سے برخاست کرنے کیلئے تیار دکھائی نہیں دیتیں۔
قطر کے نشریاتی ادارے الجزیرہ کے انویسٹی گیشن یونٹ کی دو سال کی محنت پر مشتمل تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ نامور برطانوی جامعات میں نہ صرف طلبا جنسی طور پر ہراساں کیے جاتے ہیں بلکہ کچھ اساتذہ نشے کی حالت میں برا برتاؤ بھی کرتے ہیں۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ستم بالائے ستم طلبا کی ان شکایات کو مؤثر طریقے سے حل نہیں کیا جاتا اور انتظامیہ کسی کارروائی سے گریز کرتے ہوئے مجرم اساتذہ کو سزا دینے یا نوکری سے برخاست کرنے کے لیے تیار دکھائی نہیں دیتی۔