لاہور(وقائع نگار خصوصی)لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر مقصود بٹر ، نائب صدر مدثر مگھیانہ ، سیکرٹری خواجہ محسن عباس ، سیکرٹری فنانس فیصل توقیر سیال نے اپنے مشترکہ بیان میں رانا طاہر محبوب کے تین بھائیوں کے بہیمانہ قتل کے واقعہ پر شدید غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں بگڑتی سکیورٹی کی صورت حال کے پیش نظر عام آدمی کا جینا دوبھر ہو گیا ہے ۔