• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہر میں دیگیں پکانے والے نایاب ہو گئے

ملتان(سٹاف رپورٹر)بارہ ربیع الاوّل کے حوالے سے شہر میں دیگیں پکانے والے نایاب ہو گئے۔پکی پکائی دیگوں والوں نے بھی منہ مانگے دام وصول کرنے شروع کر دیئے ہیں۔بارہ ربیع الاوّل کےموقع پر شہر میں بڑے پیمانے پر خیرات کا کام کیا جاتا ہے۔شہر بھر میں شہریوں کی جانب سےدیگیں تیار کروا کرغرباء اور رشتہ داروں وغیرہ میں تقسیم کی جاتی ہیں۔گزشتہ روزدیگیں تیار کرنے والوں کوبڑی تعداد میں آرڈرز موصول ہوئے جس پر ان کے لئے آرڈرز پورے کرنا دشوار ہو گیا ۔
ملتان سے مزید