• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بغیر جواز کے قید میں رکھنے پر درخواست دائر

پشاور(نیوز رپورٹر)پشاور شاہ قبول کے رہائیشی نے قید کی مدت ختم ہونے کے باجود مزید بغیر جواز کے قید میں رکھنے پر پشاور سنٹرل جیل حکام کے خلاف قانونی کارروائی کے لیے عدالت میں 22اے کی درخواست دائر کردی ہے ، عدالت نے جیل حکام سے جواب طلب کرتے ہوئے درخواست پر مزید 25اکتوبر تک ملتوی کردی ۔ گزشتہ روزایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پشاور نصراللہ خان نے قیدی رضاء شاہ ساکن شاہ قبول کی جانب سے اسحاق خلیل ایڈووکیٹ کی توسط سے دائر 22اے درخواست کی سماعت کی ۔ جسمیں موقف اختیا کیا گیا ہے وہ مختلف مقدمات میں گزشتہ تین سال سے قید تھے جس کی مدت پوری چکی ہے لیکن جیل حکام نے انہیں قید کی مدت پوری ہونے کے باوجود رہا کرنے کے بجائے حبس بے میں رکھا ہے لہذا عدالت سپر ٹینڈنٹ جیل اور ڈپٹی سپر ٹینڈنٹ جیل کے خلاف بروقت رہا نہ کرنے کے خلاف قانونی کاروائی کے لیے پولیس کو احکامات جاری کریں ۔ عدالت نے جیل حکام سے جواب طلب کرتے ہوئے درخواست پر مزید 25اکتوبر تک ملتوی کردی۔
تازہ ترین