• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزارت داخلہ کی لاہورکے بعض علاقوں میں انٹرنیٹ بند کرنے کی ہدایت


وزارتِ داخلہ نے صوبائی دارالحکومت لاہور کے بعض علاقوں میں ایک کالعدم جماعت کے احتجاج کے باعث انٹرنیٹ بند کرنےکی ہدایت کردی۔

وزارت داخلہ کے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کو لکھے خط کی نقل جیو نیوز کو موصول ہوگئی۔

خط میں وزارتِ داخلہ نے پی ٹی اے  کو لاہور کے علاقے سمن آباد، شیرا کوٹ، نواں کوٹ، گلشن راوی میں انٹرنیٹ سروس بند کرنےکی ہدایت کی ہے۔

وزارتِ داخلہ نے لاہور کےعلاقوں سبزہ زار اور اقبال ٹاؤن میں بھی فوری انٹرنیٹ بند کرنے کی ہدایت کی ہے۔

قومی خبریں سے مزید