• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منشیات کیس: اننیا پانڈے کے گھر NCB کا چھاپہ

بھارت کے انسدادِ منشیات ادارے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کی جانب سے بالی ووڈ اداکارہ اننیا پانڈے کے گھر چھاپہ مارا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق منشیات کے سلسلے میں نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے بالی ووڈ کی نوجوان اداکارہ اننیا پانڈے کے گھر چھاپہ مارا ہے۔

نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے چھاپے کے دوران اداکارہ اننیا پانڈے کا موبائل فون ضبط کیا اور اُنہیں آج دوپہر 2 بجے پوچھ گچھ کے لیے طلب کرلیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی کروز شِپ منشیات کیس میں این سی بی کی جانب سے جو واٹس ایپ چیٹس عدالت میں پیش کی گئی تھیں اُن میں اداکارہ اننیا پانڈے کی چیٹس بھی شامل تھیں اور اسی وجہ سے اُن کے گھر چھاپہ مار کر اُنہیں پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا گیا ہے۔

دوسری جانب  شاہ رخ خان کی آج صبح آرتھر جیل میں بیٹے آریان خان سے ملاقات کے بعد نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے منشیات کیس کے سلسلے میں اُن کی بھی رہائش گاہ ’منت‘ پر چھاپہ مارا ہے۔

کروز شپ مشنیات کیس کا پس منظر

بھارت کے انسدادِ منشیات ادارے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کی جانب سے ممبئی کے ساحل پر 3 اکتوبر کو ایک کروز شپ پر پارٹی کے دوران چھاپہ مار کر شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو گرفتار کیا گیا تھا۔

نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے ممبئی کروز شِپ منشیات کیس میں آریان خان کی اپنی آنے والی فلم کی ساتھی اداکارہ کے ساتھ منشیات کے حوالے سے کی جانے والی واٹس ایپ چیٹ بھی عدالت میں پیش کی تھیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق واٹس ایپ چیٹس سے ظاہر ہو رہا تھا کہ آریان خان اور اداکارہ کے درمیان منشیات کے بارے میں بات چیت ہوئی تھی۔

تازہ ترین