• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منشیات کیس: شاہ رخ خان کے گھر پر چھاپہ


منشیات کیس میں بھارتی نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کی جانب سے بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے گھر پرچھاپہ مارا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان کی آج صبح آرتھر جیل میں بیٹے آریان خان سے ملاقات کے بعد ہی نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے منشیات کیس کے سلسلے میں اُن کی رہائش گاہ ’منت‘ پر چھاپہ مارا ہے۔

دوسری جانب بھارتی میڈیا کی جانب سے ابھی تک مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں ۔

واضح رہے کہ ممبئی کروز شِپ کیس میں گرفتار بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی ضمانت کی درخواست پر ممبئی ہائی کورٹ میں 26 اکتوبر بروز منگل کو سماعت ہوگی۔

ممبئی کی عدالت کی جانب سے آریان خان کی درخواستِ ضمانت چار بار مسترد کی گئی ہے اور اسی وجہ سے اب اُن کے وکیل نے ممبئی ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے۔

گزشتہ روز ممبئی کی خصوصی عدالت کی جانب سے آریان خان کی ضمانت کی درخواست مسترد کرنے کے بعد شاہ رخ خان نے آج صبح آرتھر روڈ جیل میں اپنے بیٹے سے ملاقات کی۔

تازہ ترین