• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یورپین رہنماؤں کا ماسکو سے روسی اپوزیشن لیڈر کی رہائی کا مطالبہ

یورپین پارلیمنٹ کے صدر ڈیوڈ ساسولی اور یورپین خارجہ امور کے سربراہ اور نائب صدر جوزپ بوریل نے روس سے اپوزیشن رہنما الیکسی ناولنی کی رہائی کا مطالبہ کردیا۔

دونوں رہنماؤں نے یہ مطالبہ مقید لیڈر کو یورپین پارلیمنٹ کی جانب سے انسانی حقوق اور سوچ کی آزادی کے سب سے بڑے ایوارڈ سخاروف پرائز کے لیے نامزدگی کے بعد کیا۔

یورپین پارلیمنٹ کے صدر ڈیوڈ ساسولی اور یورپین خارجہ امور کے سربراہ اور نائب صدر جوزپ بوریل نے روس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ روسی اپوزیشن رہنما الیکسی ناولنی کو فوری اور غیر مشروط طور پر رہا کرے۔

دونوں رہنماؤں نے اپنے علیحدہ علیحدہ بیانات میں کہا کہ الیکسی ناولنی ایک بہادر انسان ہیں جنہوں نے روسی صدر کی کرپشن کے خلاف انتھک جدوجہد کی ہے۔

ان رہنماؤں کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس کی قیمت انہوں نے اپنی آزادی اور کافی حد تک اپنی زندگی چھین لیے جانے کی کوشش کی صورت میں ادا کی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید