• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمان کا اسکاٹ لینڈ کو جیت کیلئے 123 رنز کا ہدف

مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 کے پہلے راؤنڈ کے 10ویں اور اہم میچ میں عمان نے اسکاٹ لینڈ کو جیت کے لیے 123 رنز کا ہدف دے دیا۔ 

الامارات کرکٹ گراؤنڈ مسقط میں کھیلے جانے والے اس میچ میں عمان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ 

عمان کی ٹیم ہوم کنڈیشنز کا فائدہ نہ اٹھاسکیں اور 122 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ 

ہوم ٹیم عمان کی جانب سے عاقب الیاس 37 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے جبکہ کپتان ذیشان مقصود 34 اور محمد ندیم نے 25 رنز کی اننگز کھیلی۔ 

اسکاٹ لینڈ کے جاش ڈیوی 3 وکٹیں لےکر عمان کی بیٹنگ لائن تباہ کرنے کے ذمہ دار رہے جبکہ صفیان شریف 2، مائیکل لیسک 2 اور مارک ویٹ نے ایک وکٹ حاصل کی۔ 

خیال رہے کہ اس میچ کی فاتح ٹیم ایونٹ کے اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کرجائے گی۔

اسکاٹ لینڈ فتح کے ساتھ پاکستان کے گروپ میں جبکہ عمان کی فتح کے بعد بنگلادیش پاکستان کے گروپ میں چلا جائے گا۔

تازہ ترین