• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آریان خان کیس، این سی بی ٹیم کا شاہ رخ اوراننیا پانڈے کے گھر چھاپے

ممبئی(پی پی آ ئی)بھارت میں نارکوٹکس کنٹرول بیورو کی ایک ٹیم نے تحقیقات کے لیے ممبئی میں بو لی وڈ کے معروف اداکار شاہ رخ خان کے گھر چھاپہ مارا ہے۔ اس کارروائی کا تعلق شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کے کیس سے ہے جو منشیات کے کیس میں زیرِ حراست ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق این سی بی کی ٹیم گزشتہ روز شاہ رخ خان کی رہائش گاہ ’منت‘ پہنچی۔شاہ رخ خان کے علاوہ این سی بی کی ایک ٹیم اداکارہ اننیا پانڈے کے گھر بھی گئی ہے۔اننیا پانڈے اداکار چنکی پانڈے کی بیٹی اور شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان کی قریبی دوست ہیں۔ این سی بی نے انھیں پوچھ گچھ کے لیے بھی بلایا ہے۔

تازہ ترین