• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی فلم ’دی بیٹل ایٹ لیک شینگجن‘ کی باکس آفس پر 633 ملین ڈالرز کمائی

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک)چینی پروپیگنڈہ فلم ’دی بیٹل ایٹ لیک شینگجن‘ نے باکس آفس پر 633 ملین ڈالرز کما لیے ہیں ،جس کے بعد یہ مارویلز کی شینگ چی سے زیادہ کامیاب ہو چکی ہے جس کی بین الاقوامی سطح پر کمائی 402 ملین ڈالرز تھی۔چینی فلم نے باکس آفس پر ڈینیل کریگ کی آخری بونڈ فلم ’نو ٹائم ٹو ڈائی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔چینی فلم کوریا کی جنگ کے دوران چوزن ریزروائر کے محاز کی منظر کشی کرتی ہے اور اس وقت چین کی سب سے زیادہ منافع بخش فلم بننے والی ہے۔رواں برس کی اس سے زیادہ منافع بخش صرف ایک ہی فلم ہے جو چینی کامیڈی ڈرامہ ’ہائے موم‘ ہے جس کی باکس آفس کی کمائی 822 ملین ڈالرز ہے، فاسٹ اینڈ فیوریس نائن کی کمائی 717 ملین ڈالرز ہے اور ڈٹیکٹیو چائنا ٹاؤن تھری 686 ملین ڈالرز کا بزنس کر چکی ہے۔اس فلم کی کامیابی چینی فلمی صنعت کے لیے اچھی خبر ہے جو کرونا کی وبا سے بری طرح متاثر ہو گئی تھی۔رواں سال کے آغاز میں چینی حکام نے ملک کے سینیما گھروں کو باکس آفس کی طاقت کا استعمال کرتے ہوئے حکمراں جماعت کمیونسٹ پارٹی سے متعلق مثبت تاثر قائم کرنے کی تاکید کی تھی۔یہ عمل بیجنگ کی اس مہم کا حصہ ہے جس کا مقصد نوجوانوں میں کمیونسٹ پارٹی اور سوشلزم کے بارے میں ’جذبات کو ابھارنا‘ ہے جیسا کہ ان کے والدین نے ایسی ہی پروپیگنڈہ فلمز دیکھ کر کیا۔

تازہ ترین