• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائمہ کمیٹی، ڈالر 174 سے اوپر، مہنگائی سے حالات خراب، مشیر خزانہ، سیکریٹری خزانہ، گورنر اسٹیٹ بینک طلب


اسلام آباد (ایجنسیاں) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ نے مہنگائی میں اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے مشیرخزانہ، سیکریٹری خزانہ ‘چیئرمین ایف بی آراور گورنر اسٹیٹ بینک کو طلب کرلیا اور کہاکہ ڈالر 174روپے سے تجاوز کرگیا ‘مہنگائی کی وجہ سے حالات خراب ہورہے۔

اجلاس میں چیئرمین کمیٹی طلحہ محمود اور کمیٹی رکن سلیم مانڈوی والا کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی۔کمیٹی نے ٹیکس دہندگان کے بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کا اختیارچیئرمین ایف بی آرسے واپس لینے کی سفارش کردی ۔ 

تفصیلات کے سینیٹر طلحہ محمود کی زیر صدارت سینیٹ کی خزانہ کمیٹی کا اجلاس ہوا،اجلاس شروع ہوتے ہی چیئرمین کمیٹی اور کمیٹی رکن سلیم مانڈوی والا کے درمیان تلخ کلامی ہوئی ۔

تازہ ترین