• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹی ایل پی لانگ مارچ، جڑواں شہروں کی سیکورٹی ہائی الرٹ، 50 کارکن گرفتار

اسلام آباد ،راولپنڈی ( نمائندہ جنگ) کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ اور دھرنے کی کال کے بعد راولپنڈی ،اسلام آباد کی سیکورٹی ہا ئی الرٹ کر دی گئی ہے جبکہ داخلی راستوں پر کنٹینرز اور رکاوٹیں پہنچا دی گئیں، فیض آباد فلائی اوور کو ٹریفک کے لئے جزوی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔ ضلع بھر سے 50 زائد سرگرم کارکنوں کو حراست میں لے لیا گیا، راولپنڈی کے داخلی راستوں کوبندکرنے کے لئے بڑی تعدادمیں کنٹینرز اورگاڑیاں پکڑلی گئیں جنہیں روات ،نصیرآباد،فیض آباد،پیرودھائی پہنچادیاگیا تاکہ بوقت ضرورت شاہراہوں کوبندکیاجاسکے۔

تازہ ترین