ملتان(سٹاف رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ نے کنٹونمنٹ بورڈ ملتان کو گزشتہ روز ہونے والی پارکنگ اسٹینڈز کی نیلامی سے روک دیا۔ کنٹونمنٹ ایگزیکٹو آفیسر ملتان کو پٹیشنر کی شکایت آج دوپہرکو سننے اور حل کرنے کا حکم دیا ہے۔درخواست گزار کے مطابق کنٹونمنٹ بورڈ سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق پارکنگ فیس لینے کامجاز نہیں۔سپریم کورٹ کنٹونمنٹ بورڈز کی جانب سے پارکنگ فیس کو غیر قانونی قرار دے چکی ہے۔ کنٹونمنٹ بورڈ وضاحت کرے کہ کس قانون کے تحت پارکنگ فیس چارج کی جارہی ہے۔کنٹونمنٹ بورڈ ملتان کو پارکنگ فیس چارج کرنے سے روکا جائے۔