• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزارت سے زیادہ پارٹی کومتحدرکھنا عزیز ہے‘ نور محمددمڑ

کوئٹہ (پ ر)بی اے پی کے سابق وزیر حاجی نور محمددمڑ نے کہاہے کہ جام کمال خان کی کشتی ڈوبتی ہوئی نظر آرہی ہے ان کے دائیں بائیں بیٹھے لوگوں کو معلوم ہے کہ ہم تو ڈوبے ہیں صنم تجھے بھی لے ڈوبے گے جام کمال بلوچستان اسمبلی میں اکثریت کھوچکے ہیں پارٹی کی ہائی کمان اور ارکان اسمبلی بھی ان پر عدم اعتماد کرچکے ہیں انہیں اخلاقی طورپر 25اکتوبرسے قبل مستعفی ہوجاناچاہیے انہوںنے بیان میں کہاکہ جو لوگ جام کمال کو بچانے کی کوشش کررہے ہیں وہ پارٹی کوتباہ نہ کریں جام کمال ہی بلوچستان میں سیاسی بحران کے ذمہ دارہیں میرے لئے وزارت سے زیادہ پارٹی کو متحدہ اور منظم رکھنا زیادہ عزیز ہےاگر جام کمال نے استعفیٰ نہ دیاتو 25اکتوبر کو تحریک عدم اعتما دبھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی۔
تازہ ترین