دیشا سالیان یا شیو سینا رہنما سے کبھی نہیں ملا، سورج پنچولی
بالی ووڈ اداکار سورج پنچولی نے خود کو دیشا سالیان کی موت کے کیس سے جوڑے جانے کے معاملے میں ایک بار پھر اپنا موقف پیش کیا اور ایک تفصیلی بیان میں کہا کہ وہ کبھی دیشا سالیان یا شیو سینا رہنما آدتیہ ٹھاکرے سے نہیں ملے۔ انہوں نے یہ بھی کہا ان کا نام اس کیس سے جڑنے کے بعد سے وہ آن لائن گالم گلوچ اور جان سے مارنے کی دھمکیوں کا سامنا کر رہے ہیں۔