• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احمد علی بٹ نے نانی میڈم نورجہاں کے ساتھ یادگار تصویر شیئر کردی

پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار اور ملکہ ترنم میڈم نورجہاں کے نواسے احمد علی بٹ نے نانی کی 20ویں برسی پر ایک یادگار تصویر شیئر کی ہے۔

احمد علی بٹ نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک اسٹوری شیئر کی جس میں وہ اپنے بھائیوں، نانی میڈم نورجہاں اور والدہ ظلّ ہما کے ساتھ موجود ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ ’نورجہاں ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گی۔‘

ملکہ ترنم میڈم نور جہاں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے احمد علی بٹ نے لکھا کہ ’اس عورت کے نام جو ایک مردانہ معاشرے میں ڈٹی رہی اور ملکہ بنی۔‘

یاد رہے کہ فلم انڈسٹری کی معروف گلوکارہ ملکہ ترنم نور جہاں کی20ویں برسی آج منائی جارہی ہے۔

ملکہ ترنم نور جہاں 21ستمبر 1926 کو قصور میں پیدا ہوئیں۔ ان کا اصل نام اللہ وسائی جب کہ نور جہاں ان کا فلمی نام تھا۔


انہوں نے اپنے فنی کیریئر کا آغاز 1935 میں ’پنڈ دی کڑی‘ سے کیا ۔ قیام پاکستان کے بعدوہ اپنے شوہر شوکت حسین رضوی کے ہمراہ ممبئی سے کراچی شفٹ ہو گئیں۔

1965 کی جنگ میں انہوں نے ’میرے ڈھول سپاہیا‘، ’اے وطن کے سجیلے جوانوں‘، ’ایہہ پتر ہٹاں تے نیئی وکدے‘، ’او ماہی چھیل چھبیلا‘،’یہ ہواؤں کے مسافر‘،’رنگ لائے گا شہیدوں کا لہو‘،’میرا سوہنا شہر قصورنیں‘ سمیت بے شمار ملی نغمے گا کر قوم اور فوج کے جوش و ولولہ میں اضافہ کیا۔

تازہ ترین