• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹرنیٹ پر عائزہ خان اور لیڈی گاگا کا موازنہ

پاکستان کی معروف اداکارہ عائزہ خان کا سوشل میڈیا پر مشہور امریکی گلوکارہ لیڈی گاگا سے موازنہ کیا جا رہا ہے۔

حال ہی میں عائزہ خان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹا گرام پر ایک مختصر سی ویڈیو شیئر کی تھی جس میں اُن کے بال گرے رنگ کے اور وہ خود سیاہ لباس میں نظر آ رہی تھیں۔


عائزہ خان کے اس نئے لُک کا مشہور گلوکارہ لیڈی گاگا کے ساتھ موازنہ کیا جا رہا ہے۔

اس وائرل ہوتی پوسٹ میں عائزہ خان اور لیڈی گاگا میں موازنہ کرتے ہوئے مداحوں سے پوچھا گیا ہے کہ گرے رنگ کے بالوں میں کون زیادہ بہتر نظر آ رہا ہے۔


اس انسٹا گرام پوسٹ پر عائزہ خان کے سیکڑوں مداحوں کا کہنا ہے کہ اس لُک میں عائزہ خان لیڈی گاگا سے زیادہ بہتر نظر آ رہی ہیں۔

واضح رہے کہ عائزہ خان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر اپنی ایک موشن پکچر شیئر کی تھی جس میں اُن کے مداحوں کو پہلی نظر میں اُنہیں  پہچاننے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

عائزہ خان نے اپنی اس پوسٹ میں انگریزی نظم بھی لکھی تھی۔

عائزہ خان کی جانب سے رنگوں سے متعلق لکھی جانے والی اس نظم کا اردو میں مفہوم کچھ یوں تھا کہ ’یہ سیاہ اور سفید دنیا نہیں ہے، زندہ رہنے کےلیے رنگوں کو پھیلنا چاہیے اور میرا ماننا ہے کہ شاید آج ہم سب کو گرے رنگ کی خوبصورتی کی تعریف کرنی چاہیے۔‘

تازہ ترین