• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایندھن قیمتوں میں اضافہ، فرانسیسی حکومت کا شہریوں کو افراط زر الاؤنس دینے کا فیصلہ

فرانسیسی حکومت نے عالمی سطح پر پٹرول کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے پیشِ نظر اپنے شہریوں  کے لیے رعایتی ادائیگیوں کا اعلان کیا ہے۔

جس کے تحت جن افراد کی ماہانہ آمدنی 2 ہزار یورو یا اس سے کم ہے، انھیں ایندھن اور توانائی کی قیمتوں میں اضافے کا مقابلہ کرنے کے لیے خریداری میں رعایت دی جائے گی۔

اس طرح تقریباً  38 ملین فرانسیسی شہریوں کو افراط زر الاؤنس خود بخود پہنچ جائے گا، اس میں وہ لوگ بھی شامل ہوں گے جو گاڑی یا موٹر سائیکل نہیں چلاتے۔ 

اس حوالے سے پہلی ادائیگی کاروباری ملازمین کو دسمبر کے آخر میں کی جائے گی۔ سرکاری ملازمین، طلباء اور پنشنرز یہ الاؤنس 2022 کے اوائل میں حاصل کرسکیں گے۔

تازہ ترین