• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں کورونا کے 197 نئے کیسز، ایک مریض کا انتقال

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 9270 نمونوں کی جانچ کی گئی۔ جس کے نتیجے میں مزید 197 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ 

انھوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید ایک مریض انتقال کرگیا۔ جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 7540 ہو چکی ہے۔ 

انھوں نے کہا کہ آج مزید 232 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔ اس طرح صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 447256 ہوچکی ہے۔ 

انھوں نے کہا کہ اب تک 6288528 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے اور اب تک 466199  کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ اس وقت 11403مریض زیر علاج ہیں۔ جن میں سے 11144 گھروں میں، 29 آئسولیشن سینٹرز میں اور 230 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں جبکہ 228 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے اور 16 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔ 

انھوں نے کہا کہ صوبے کے197نئے کیسز میں سے91 کا تعلق کراچی سے ہے۔ جن میں ضلع شرقی 40، ضلع جنوبی، کورنگی اور ضلع وسطی14- 14، ضلع غربی 5 اور ملیر سے 4  نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ 

دیگر اضلاع میں لاڑکانہ 20، تھر پارکر 16، حیدرآباد 15، ٹنڈوالہیار 15، میرپور خاص 14، نوشہرو فیروز 12، بدین 2، شہید بینظیر آباد 2، شکار پور 2 جبکہ دادو، سانگھڑ اور سکھر سے ایک ایک کیسز رپورٹ ہوا ہے۔

تازہ ترین