• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ای او بی آئی کے سابق ڈی جی محمد جمیل گرفتار

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایف آئی اے، کارپوریٹ کرائم سرکل نے سابق ڈائریکٹر جنرل (ایڈمنسٹریشن) ای او بی آئی ہیڈآفس کراچی محمد جمیل کوگرفتار کر لیا ،ملزم پر قومی خزاے کو 49,35,200 روپے نقصان پہنچانے کا الزام ہے ،۔تفصیلات کے مطابق ای او بی آئی ہیڈآفس کے لیے 350 KVA280 KWکے جنریٹر کی خریداری کے لیے ٹینڈر کے لیے جاری کیا گیا، چیئرمین ای او بی آئی کی جانب سے بینک گارنٹی جمع کرائی ، جسے ای او بی آئی نے افسران نے جان بوجھ کر کیش نہیں کیا۔ ڈائریکٹر جنرل ایڈمنسٹریشن نے مبینہ کمپنی کو دھوکہ دہی ، غبن ، اعتماد کی خلاف ورزی میں غیر قانونی احسان سے نوازا ، جس کی وجہ سے سرکاری خزانے کو نقصان ہوا کیونکہ کمپنی ٹینڈر کے مطابق جنریٹر سیٹ فراہم نہیں کر سکی اور حکومتی فنڈز کو فعال ملی بھگت سے ہڑپ کر گئی۔ دوران تفتیش ریکارڈ پر آیا کہ چیئرمین ای او بی آئی نے ٹینڈر ، پی پی آر اے قواعد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر49,35,200 روپے کی پیشگی ادائیگی کی منظوری دی،، مقدمہ نمبر 41/2021 زیر دفعہ 406/420/109 تعزیرات پاکستان اور انسداد رشوت ستانی ایکٹ 1947 کی دفعہ 5 (2) کے تحت درج کر لیا گیا ہے، مزید تفتیش جاری ہے۔

تازہ ترین