• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی وزیر خارجہ اور یورپی رابطہ کار کے درمیان ایرانی جوہری پروگرام پر بات چیت

ریاض (شاہدنعیم) سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فيصل بن فرحان بن عبدالله نے ریاض میں یورپی یونین کے ذمے دار انریکی مورا سے ملاقات کی۔ مورا ایران کے ساتھ بات چیت کے حوالے سے یورپی یونین کے رابطہ کار ہیں۔ ملاقات میں دونوں شخصیات کے بیچ ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق بات چیت اور ایران کی جانب سے اس سلسلے میں بین الاقوامی سمجھوتوں کی عدم خلاف ورزی کو یقینی بنانے کے واسطے بین الاقوامی کوششیں زیر بحث آئیں۔ سعودی میڈیا کے مطابق جانبین نے مشرق وسطی اور دنیا کے عدم استحکام کا سبب بننے والی ایرانی دہشت گرد سرگرمیوں پر روک لگانے کے و اسطے مشترکہ طور پر کام کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ سعودی وزیر نے برطانوی اخبار "فنانشل ٹائمز" کو دیے گئے انٹرویو میں ایران کے ساتھ جاری بات چیت کو سنجیدہ اور دوستانہ قرار دیا تھا۔ تاہم بات چیت میں کوئی نمایاں پیش رفت نہیں ہو سکی۔

تازہ ترین