• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جام کمال وزیراعلیٰ نہیں رہے، لاپتہ ارکان کو بازیاب کرایا جائے، اپوزیشن بی اے پی

کوئٹہ (نمائندہ جنگ)بلوچستان عوامی پارٹی ،متحدہ اپوزیشن اور بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی) کے ارکان صوبائی اسمبلی نے کہا ہے کہ جام کمال وزیر اعلیٰ نہیں رہے،لاپتہ ارکان کو بازیاب کرایا جائے، آئین کے تقدس اور انسان کی حرمت کو پامال کیا گیا،ملوث افراد کیخلاف کارروائی کی جائے، چارارکان اسمبلی کو فوری بازیاب کرایا جائے تاکہ وہ 25 اکتوبرکے اجلاس میں اپنا رائے حق دہی استعمال کرسکیں ، آئین ہر شہری کی حفاظت ، جان و مال کے تحفظ کی ضمانت دیتاہے لیکن بلوچستان میں آئین کے تقدس اور انسان کی حرمت کو پامال کیا گیا ہے جام کمال خان کو مستعفی ہوجانا چاہیے ۔ ان خیالات کا اظہار بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ملک سکندر ایڈووکیٹ ، بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی) کے میر اسد اللہ بلوچ ، بی این پی کے پارلیمانی لیڈر ملک نصیر احمد شاہوانی ، بلوچستان عوامی پارٹی کے ترجمان سردار عبدالرحمٰن کھیتران ، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے پارلیمانی لیڈر نصر اللہ زیرے نے جمعہ کو بلوچستان اسمبلی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ارکان صوبائی اسمبلی عبدالواحد صدیقی اور اکبر مینگل بھی موجود تھے۔

تازہ ترین